Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹھے توبوز، خربوزے یا گرما کی شناخت کا آسان طریقہ؛ جانیے

توبوز، خربوزے یا گرما خریدتے وقت اکثر لوگوں کو مشکل ہوتی ہے کہ کیسے اندازہ لگائیں کہ یہ اندر سے میٹھا نکلے گا یا نہیں؟

آج ہم ایسے تمام افراد کی مشکل دور کر دیں گے کیونکہ ہم آپ کو ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ باآسانی اندازہ لگا لیں گے کہ یہ پھل میٹھے ہیں یا نہیں۔

میٹھے گرما  کی شناخت

اچھے گرما کے انتخاب کے لیے اس کا اوپری چھلکا بہت اہم ہوتا ہے اور زیادہ تر اشارے اسی سے ملتے ہیں۔

اچھے گرما کا رنگ سفیدی مائل پیلا ہوتا ہے جبکہ اگر وہ ہلکے سبز رنگ کا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ مکمل طور پر پکا نہیں۔

گرما کی سطح پر لکیریں نہیں ہونی چاہیے یا سطح دبی ہوئی نہ ہو، گرما کا اوپری چھلکا زیادہ چمک رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اندر کا پھل ابھی مکمل طور پر پکا نہیں۔

اگر پھل کی مہک ایسی ہو جو سونگھنے کے دوران چبھتی ہوئی محسوس نہ ہو تو یہ اس کے میٹھے ہونے کی نشانی ہوسکتی ہے۔

میٹھے تربوز کی شناخت

تربوز خریدتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اوپری چھلکا بہت زیادہ جگمگا نہ رہا ہو کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پھل ابھی تک پکا نہیں۔

 ایک اچھے تربوز میں پیلے رنگ کا دھبہ یا نشان موجود ہوتا ہے، یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں تربوز زمین کی سطح پر رکھا ہوتا ہے۔

اگر پھل پر کوئی نشان نہیں یا اس کی رنگت سفید ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پھل ذائقے دار نہیں۔

پکے ہوئے تربوز کو اوپر سے تھپتھپانے پر ایسا لگتا ہے جیسے کسی کھوکھلی چیز کو تھپتھپایا ہے۔

اس کے مقابلے میں اگر پھل پر دستک دینے سے ٹھوس چیز کو تھپتھپانے جیسی آواز آئے تو یہ پھل کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔

خربوزے کی شناخت

ذائقے میں بہترین خربوزے کا رنگ پیلا ہوگا،اس پر سبز رنگ کی جھلک نظر آرہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ پوری طرح پکا نہیں۔

اسی طرح اگر خربوزے میں کسی ڈنڈی کے آثار نظر آئے تو یہ بھی اس کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہے۔

خربوزے کی وہ جگہ جو پودے کو اس سے جوڑتی ہے، اسے نرمی سے دبا کر دیکھیں۔

اچھے پھل میں وہ جگہ ٹھوس ہونے کے ساتھ ہلکی سی دب جائے گی۔

اچھے اور میٹھے خربوزے سے تیز میٹھی مہک آنا ضروری ہے، اگر اس کی مہک عجیب یا بری محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ پھل خراب ہونے لگا ہے۔

متعلقہ خبریں