پاکستانی عوام نے خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی پرواز کو قوم کے لیے خوشی اور اعزاز کا لمحہ قرار دے دیا۔
اس تاریخی موقع پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پوری قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے خلاباز محمد ذیشان علی کی کامیابی ایک نئی تحریک اور حوصلے کا باعث بنی ہے، پاک فضائیہ کی بلند پروازوں سے خلا کی وسعتوں تک ان کا سفر پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئی امید ہے۔
پاکستانی عوام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی کا خلائی مشن پرروانہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے کوئی خواب ناممکن نہیں، ان کی کامیابی دونوں ممالک کے تعاون کی علامت ہے، پاک چین دوستی زندہ باد۔
















