Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حارث رؤف کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی؛ کارڈ کی تصویر وائرل

معروف پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

کرکٹر حارث رؤف کا نکاح کچھ ماہ قبل ان کی دوست مزنیٰ مسعود ملک سے ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔

اب ان کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس پر مداح کمنٹس کرتے ہوئے ان کو دعائیں اور مبارکباد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس کارڈ کے مطابق حارث کی بارات 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ کرکٹر حارث رؤف نے اس حوالے سے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں