پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقحارث رؤف کے لیے منگل کی شب خصوصی قوالی نائٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
Haris Rauf Dholki. #HarisRauf pic.twitter.com/h3nLRmwuUU
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) July 4, 2023
سوشل میڈیا پر حارث کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں وہ سریلی قوالی سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی شادی کی تقریب رواں ہفتے جمعہ کو ہوگی۔
کیمپ کے بعد قومی کرکٹرز ساتھی کرکٹر کی شادی میں شرکت کے لیے اسلام آباد بھی جائیں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں اپنی ہم جماعت مزنہ مسعود ملک سے ہوا تھا۔


















