Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ اور اروشی روٹیلا سے متعلق محمد حارث نے بڑا انکشاف کردیا

پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر محمد حارث نے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر محمد حارث نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے تمام سوالات کے بھرپور اندازمیں جواب دیے۔

ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نسیم شاہ کیلئے ایک لائن کہہ دیں، جواب میں محمد حارث نے لکھا کہ نسیم شاہ کریم کم لگایا کریں۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ کون سا اہم راز ہے جو ہم نسیم شاہ کا نہیں جانتے آپ ہمیں بتادیں۔ جواب میں محمد حارث نے لکھا کہ نسیم شاہ بہت کنجوس ہیں۔

 

نسیم اور اروشی معاملہ، محمد حارث نے  بھانڈا پھوڑ دیا

 

 ایک اور صارف نے نسیم شاہ اور اوشی روٹیلا کے تعلقات کو جاننے کیلئے سوال کیا کہ نسیم اور اروشی کا کیا سین چل رہا ہے؟

سوال کے جواب میں محمد حارث  نے لکھا کہ یہ سین بھی آپ لوگوں نے بنایا ہوا ہے انکے درمیان کچھ نہیں ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں