پاکستان نے ورلڈ مارشل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
امریکا کے شہر ڈیٹونا میں کھیلے جانے والے ورلڈ مارشل گیمز میں قومی چیمپئن دلاور خان سنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےگولڈ میڈل جیت لیا۔
دلاور خان سنان نے 77 کلو گرام گریپلنگ کے ایونٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی ایلی ڈیوس کو شکست دی۔
واضح رہے کہ دلاور خان سنان پہلے بھی متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















