Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹلی کے مشہور فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اٹلی کے نامور گول کیپر گیانلیوگی بفون نے 45 سال کی عمر میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فٹبال کی دنیا کے بہترین گول کیپر میں شمار کیے جانے والے اٹلی کے گیانلیوگی بفون نے گزشتہ روز فٹبال کی دنیا سے رخصتی کا اعلان کردیا۔

45 سالہ گیانلیوگی بفون نے اٹلی کو فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اپنے ملک کو درجنوں ٹرافیز جتواچکے ہیں جس میں ورلڈکپ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کلب جوانٹس کو بھی کئی ٹرافیاں جتوانے میں کامیاب رہے ہیں۔

اٹلی کے نامور گول کیپر کا اپنے کلب پرما کے ساتھ ایک سیزن کا معاہدہ باقی تھا لیکن انہوں نے اس سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، لیکن وہ اس بات پر خوش دکھائی دیتے ہیں جس کلب کے ساتھ انہوں نے پرفیشنل فٹبال کا تین دیہائیوں قبل آغاز کیا تھا ، آج اختتام بھی اسی کلب کے ساتھ کررہے ہیں۔

بفون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کریئر کی کچھ جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرے دوستوں ہمارا ساتھ فٹبال میں یہی تک تھا، آپ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی اپنا سب کچھ دینے کی کوشش کی‘‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں