Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری؛ پی سی بی کا اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیپال ایشیاءکپ میچ سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو درخواست کی ہے کہ نیپال کرکٹ ٹیم شیڈول سے قبل پاکستان جائے تاکہ بھرپور پریکٹس کرسکے۔

نیپال کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے سے درخواست کی، پی سی بی نے نیپال کرکٹ بورڈ کی درخواست قبول کر کے ٹیم کو اپڈیٹ شیڈول بتا دیا ہے۔

نیپال کرکٹ ٹیم 22 اگست کو کراچی پہنچے گی، 22 سے 26 اگست تک کراچی میں پریکٹس میچز اور ٹریننگ کرے گی، 27 اگست کو ملتان پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیاء کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں