معروف پاکستانی کھلاڑی زین بخاری کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے مطابق قومی انڈر11 ایج گروپ اسکواش کھلاڑی زین بخاری لاہور میں کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آ گیا تھا، زین بخاری گھر میں کھیل کود رہے تھے کہ موٹر کو چھونے سے انہیں کرنٹ لگ گیا اور وہ انتقال کر گئے۔

ترجمان اسکواش ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن زین بخاری کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اسکواش ایسوسی ایشن کےقائم مقام سیکریٹری محمد منصورنے کہا کہ زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے جشن آزادی لیگ ملتوی کر دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















