Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلی کی دیوار پر چڑھنے کی کوشش، مزاحیہ ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم رابطے کے ساتھ تفریح بھی مہیا کرنے کا سب بن گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر روزانہ ہی ایسی ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جو مزاحیہ ہونے کی وجہ سے وائرل ہوجاتی ہیں۔

ایسی ایک ویڈیو جس میں بلی دیوار پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے خوب وائرل ہورہی ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی جانی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سی گاڑیاں کھڑی ہیں اور ایک بلی گاڑی کی چھت پر چھڑھ کر قدرے اونچی دیوار پر چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کی یہ کوشش ناکام ہوجاتی ہے اور وہ دیوار پر چڑھنے کے بجائے نیچے گر جاتی ہے لیکن باہمت بلی دوبارہ یہ کوشش کرتی ہے پھر گاڑی پرچڑھ کر پھر چھلانگ لگاتی ہے لیکن وہ دوسری بار بھی ناکام ہونے کے بعد وہاں سے چلی جاتی ہے اور سوچتی ہے یہ اس کے بس کی بات نہیں ہے

اس ویڈیو اب تک 16 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور اس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں