ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کشمالہ طلعت نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹیگری میں پاکستان کی کشمالہ طارق نے نیا قومی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے فائنل اور ممکنہ طور پر اولمپک کوالیفیکشن سے محروم رہ گئیں۔
دو روز جاری رہنے والے 25 میٹر ایئر پسٹل کے مقابلوں میں کشمالہ نے پہلے روز 290 اور دوسرے روز مزید 293 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 583 پوائنٹس بنائے اور نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔
اس سے قبل کشمالہ ہی نے اس سال ہونے والے نیشنل گیمز میں 582 پوائنٹس بنائے تھے۔
کشمالہ طلعت ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے فائنل راؤنڈ تک نہ آسکیں اور نویں نمبر پر رہیں۔
کشمالہ اور بھارت کی ردھم شنگھوان کے درمیان مقابلہ 583 پوائنٹس پر برابر تھا لیکن بھارتی شوٹر کے سینٹر آف ٹارگٹ 23 شاٹس تھے اور کشمالہ کے سینٹر شاٹس 19 تھے جس کی بنیاد پر بھارتی کھلاڑی آٹھویں پوزیشن پر آئیں۔
اگر کشمالہ ایک اور پوائنٹ حاصل کرلیتیں تو وہ براہ راست ٹاپ 8 میں آجاتیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔
بھارتی شوٹر پہلے روز 284 پوائنٹس کے ساتھ 69 ویں پوزیشن پر تھیں لیکن دوسرے روز انہوں نے 299 پوائنٹس حاصل کرکے ٹاپ 8 میں جگہ بنالی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















