ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023 میں شرکت کے لیے قومی فٹبال ٹیم بھوٹان روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نجی پرواز سے براستہ دوحہ، بھوٹان پہنچے گی۔
قومی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 2 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 4 ستمبر کو مالدیپ سے ہوگا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو وزارت داخلہ سے این او سی جاری کردیا گیا۔ رات گئے این او سی جاری ہونے پر ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی ٹیم پہلی دستیاب پرواز سے بھوٹان روانہ ہو ئی۔
قبل ازیں این او سی نہ ملنے پر دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















