Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوکاڑہ میں البراق ہاکی لیگ کا انعقاد

شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اوکاڑہ گیریژن میں ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق البراق ہاکی لیگ میں اوکاڑہ اور ساہیوال ڈسٹرکٹ سمیت 7  مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہاکی لیگ کا افتتاح گیریژن کمانڈر اوکاڑہ نے کیا۔

ٹورنامنٹ کا مقصد  شہداء کی قربانیوں کو  خراج تحسین پیش کرنا اور قومی کھیل کو فروغ دینا تھا۔

شائقین کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب اور ہاکی میچ دیکھنے  کے لیے ہاکی سٹیڈیم کا رُخ کیا۔

افتتاحی تقریب میں ملی نغموں ، ٹیبلو، کراٹے کے داؤ پیچ اور فوجی بینڈ کی مہارت کے مظاہرے بھی پیش کیے گئے جنہوں نے افتتاحی تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں