Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے نیوٹرل امپائرز کی جوڑی کے امپائر چل بسے

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں غیر جانبدار امپائر کی پہلی جوڑی میں شامل بھارتی امپائر پیلو رپورٹر چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ میں کھڑے ہونے والے غیر جانبدار امپائروں کی پہلی جوڑی کا حصہ رہنے والے پیلو رپورٹر کا اتوار کو ممبئی میں انتقال ہو گیا۔

بھارتی امپائر پیلو رپورٹر جن کی عمر 84 سال تھی، دماغی چوٹوں میں مبتلا تھے، اور طویل عرصے سے بستر پر تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔

مجموعی طور پر بھارتی امپائر پیلو رپورٹر نے 14 ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کی، جس میں 1992 کا ورلڈ کپ بھی شامل تھا، جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا تھا۔

ٹورنامنٹ میں واحد بھارتی امپائر رپورٹر باؤنڈری لگانے کی وجہ سے مشہور ہوئے جس پر دنیا بھر کے کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز اور شائقین نے مسکراہٹیں بکھیریں۔

لیکن رپورٹر کے لئے سب سے بڑا لمحہ نومبر 1986 میں تھا جب وہ اپنے ساتھی بھارتی وی کے راما سوامی کے ساتھ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان لاہور ٹیسٹ میں کھڑے ہوئے تھے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کھڑے ہونے کی یہ پہلی مثال تھی۔ یہ قدم پاکستان کی اس وقت کی ٹیم کے کپتان نے متعصبانہ گھریلو امپائرنگ کے تاثر کو کم کرنے کے لئے اٹھایا تھا۔

یہ ایک اہم پہلا قدم تھا کیونکہ آئی سی سی نے 1992 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیوٹرل امپائر کے ساتھ تجربہ کیا اور دو سال بعد اسے باضابطہ شکل دی۔

پیلو رپورٹر نے بطور امپائر پہلا ٹیسٹ 1984 میں انگلینڈ کے دورہ بھارت کے دوران دہلی میں کھیلا تھا۔ اس ٹیسٹ میں رپورٹر کے امپائرنگ پارٹنر دارا ڈوٹی والا تھے۔

رپورٹر کرکٹ کے بڑے ناموں کا مقابلہ کرنے میں خوش نہیں تھا ، جن میں میلکم مارشل ، ویوین رچرڈز جیسے کھلاڑی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ امپائرنگ ٹریفک کی پولیسنگ کی طرح ہی کام ہے۔ انہوں نے 1997 میں مڈ ڈے کو ایک چیٹ میں بتایا تھا کہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی آگے بڑھنا چاہیے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں