بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کیے گئے اسکواڈ میں روہت شرما کو بھارتی ٹیم کی قیادت دی گئی ہے اور ہاردیک پانڈیا ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جب کہ کے ایل راہل کو ان فٹ ہونے کے باوجوڈ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
Squad: Rohit Sharma (Captain), Shubman Gill, Virat Kohli, Shreyas Iyer, Ishan Kishan, KL Rahul, Hardik Pandya (Vice-captain), Suryakumar Yadav, Ravindra Jadeja, Axar Patel, Shardul Thakur, Jasprit Bumrah, Mohd. Shami, Mohd. Siraj, Kuldeep Yadav#TeamIndia | #CWC23
— BCCI (@BCCI) September 5, 2023
اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا ، کلدیپ یادیو، شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔


















