Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ حنا خان کو پسند آ گیا

شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ حنا خان کو پسند آ گیا۔

 اداکارہ حنا خان نے شاداب خان کے ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھنے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بیٹنگ کرتے ہوئے جوتے کے تسمے کُھل گئے تھے جنہیں شاداب خان نے باندھا تھا۔

حنا خان نے شاداب خان کی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رحم دلی میں شرافت ہوتی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر، غریب، کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک سے ہیں یا کون سی زبان بولتے ہیں، اصل میں آپ لوگوں سے کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں، یہ آپ کی حقیقت بتاتا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ کے علاوہ شاداب خان کے اس رویے کو پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں دیگر لوگوں نے بھی خوب پسند کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں