Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کی ریلیز پر گوگل کا نیا فیچر

گوگل نے اداکار شاہ رخ خان اور ان کی فلم “جوان” کے اعزاز میں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

گوگل نے جمعہ کو شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کی ریلیزپر ایک انٹرایکٹو فیچر کے ساتھ جشن منایا جو صارفین کے لئے ایک ورچوئل ایڈونچر ثابت ہوا۔

یہ فیچر اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب صارف سرچ باکس میں ‘جوان’ ٹائپ کرتے ہیں اور جس کے نتیجے میں اسکرین کے نیچے سرخ رنگ کا ایک چھوٹا واکی ٹاکی دکھائی دیتا ہے جس پر کلک کرنے پر صارف کو SRK کی آواز میں “Ready” سنائی دے گا جبکہ اسکرین پر کئی پٹیاں نظر آئیں گی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی اس گوگل فیچر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جوان کو گوگل پر بھی دھونڈ لو اور تھیٹر میں بھی!

گوگل نے ‘باربی’ کی ریلیز کے وقت بھی ایسا ہی فیچر پیش کیا تھا۔ جب صارفین نے Greta Gerwig، Margot Robbie، اور Ryan Gosling کو ٹائپ کیا، تو انہوں نے اسکرین کو گلابی اور چمکتا ہوا دیکھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں