Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ سنگ مرمر سے تیار کردہ شاہ رخ خان کا دیوہیکل پورٹریٹ

آرٹسٹ نے ماربل پتھر کے چپس کا استعمال کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا ایک دیوہیکل  پورٹریٹ بنایا ہے۔

سنگ مرمر (ماربل) کے پتھر کے چپس کا استعمال کرتے ہوئے پریتم بنرجی نامی ایک فنکار کی تخلیق نے لوگوں کو دنگ کر دیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس آرٹسٹ نے  شاہ رخ خان کا ایک بہت بڑا پورٹریٹ کمال مہارت سے بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pritam Banerjee (@bongpicasso)

سفید سنگ مرمر کے پتھر کے چپس سے تیار کردہ اس  پورٹریٹ کا سائز تقریباً 30 فٹ ہے، جسے اس نے شاہ رخ خان کی محبت میں صرف ایک ماہ کے عرصے میں مکمل کیا۔

 اس نو جوان آرٹسٹ کی خواہش ہے کہ کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ اس پورٹریٹ کو دیکھیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں