Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر شاہد آفریدی کا ردعمل

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بد ترین شکست پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنائے جس میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہل کی شاندار سنچریاں شامل تھیں جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم  صرف 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور یوں بھارت کو پاکستان کے خلاف ون ڈے میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔

 

بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیت اور ہارمقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے لیے نہ لڑنا برا ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی۔

شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 13ہزار رنز مکمل کرنے اور پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر کوہلی اور کے ایل راہول کو مبارک باد بھی دی۔

شاہد آفریدی نے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں