Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد حفیظ کی ویرات کوہلی کی تعریفیں، ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے فٹ ہیں کہ میچ میں کسی بھی موقع پر آپ کو تھکاؤٹ کا شکار دکھائی نہیں دیں گے۔ 

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے لیکن وہ تکنیکی لحاظ سے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں اور وہ اتنے فٹ ہیں کہ وہ آپ کو پورے میچ میں کبھی بھی تھکاؤٹ کا شکار دکھائی نہیں دیتے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے شارٹ رینج 10 سال پہلے مختلف، 5 سال پہلے مختلف اور آج کے دور میں مختلف ہیں، وہ کرکٹ میں جدت کے ساتھ خود کو بھی تبدیل کررہے ہیں جس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ جو چیز ویرات کی مجھے پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کے بنیادی اصولوں سے باہر جاکر نہیں کھیلتے، وہ چھکا مارنے کیلئے بھی اپنی منفرد شارٹ کھیلنے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ اپنی شارٹس کھیلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں