قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آخری اوور کروانے سے پہلے زمان خان نے مجھے کچھ بتایا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز افتخار احمد کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بہت ٹف میچ ہوا ہے اور جس طرح کی صورتحال میں ہم آ گئے تھے سارے لڑکے پراعتماد تھے۔
افتخار احمد کا کہنا تھا کہ آخری اوور سے پہلے زمان خان میرے پاس آئے اور کہا کہ اگر 6 سے 7 رنز بھی رہ گئے تو میں میچ بچالوں گا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگیا تھا جب 2 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے لیکن پھر بدقسمتی سے پانچویں گیند پر کنارہ لگ کر چوکا ہوگیا۔
.@IftiMania reflects on the narrow defeat to Sri Lanka and the spirited display by the bowlers 🗣️#PAKvSL | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/JLnMCiWOWn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2023
انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ کل کے میچ میں سری لنکا کی قسمت اچھی تھی اور ہم بدقسمت رہے ورنہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی تھی۔
افتخار احمد نے اپنی بولنگ سے متعلق کہا کہ مجھے وکٹیں حاصل کرنا تھیں کیوں کہ میچ اس وقت ہمارے ہاتھ سے نکل چکا تھا ، البتہ میری کوشش کامیاب رہی اور ہمیں وکٹیں ملیں۔


















