Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کے خرچے میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان طریقے آزما کر دیکھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

آج ہم آپ کو ڈرائیونگ کے دوران پیٹرول کی بچت کے چند آسان طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے پیٹرول کی بچت ممکن ہو گی۔

ڈرائیونگ سے پہلے آپ سفر کی منصوبہ بندی کریں، ٹائر پریشرکو چیک کیا جائے، غیر ضروری سامان رکھنے سے گریز کریں۔

رفتار کے تسلسل کا خیال رکھیں، ڈرائیونگ کرتے وقت بریک لگانے کی بجائے رفتار کم کرنے کو ترجیح دیں۔

ائیر کنڈیشنر کا استعمال مخصوص جگہوں پر کریں، گاڑی کی صفائی رکھیں، پیٹرول ٹینک کے ڈھکن کا خیال رکھیں، جب گاڑی روکیں تو گاڑی کا انجن بند کر دیں۔

جس حد تک ممکن ہو آخری گیئر میں گاڑی چلائیں اور محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں