Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرسٹیانو رونالڈو کا ایران میں پرتپاک استقبال

سعودی فٹ بال کلب النصر کی ٹیم اپنے قائد کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ ایران پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشین چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے میچ سے قبل 2016 کے بعد سعودی عرب کی ٹیم کے پہلے دورہ ایران پر النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا ایران میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Cristiano Ronaldo fans swarm Al-Nassr squad and chase team bus to get  glimpse of superstar as he touches down in Iran | The US Sun

گروپ ای میں النصر کا مقابلہ ایرانی ٹیم پرسیپولس سے ہوگا جبکہ قطری ٹیم الدوہیل کا مقابلہ تاجکستان کی استکلول دوشنبے سے ہوگا۔

سعودی عرب کی ٹیم کی آمد پر رونالڈو کے استقبال کے لیے ملک کی سڑکیں شائقین سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اور ایرانی ٹیموں کے درمیان میچ 2016 کے بعد پہلی بار کسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر سفارتی تعلقات ہیں۔

کچھ مداح اس ہوٹل میں داخل ہوئے جہاں النصر کے کھلاڑی ٹھہرے ہوئے تھے اور رونالڈو کا نام لے کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Crowds hail Ronaldo's arrival in Iran ahead of match | Reuters

النصر نے رونالڈو کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں وہ پرسیپولس کے حامیوں کی جانب سے ہاتھ سے تیار کردہ پرتعیش ایرانی قالین وصول کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال جنوری میں رونالڈو کے النصر منتقل ہونے کے بعد سے سعودی پرو لیگ یورپی کھلاڑیوں کے لیے پسندیدہ لیگ بن چکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں