چین کے شہر بیجنگ میں 19 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مصنوعی ذہانت کا شاندار استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں میزبان چین کے صدر ژی جن پنگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مصنوعی ذہانت کا بھی شاندار استعمال کیا گیا۔
چین تیسری مرتبہ اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اس سے قبل چین 1990 اور 2010 میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ منعقد کر چکا ہے۔
بیجنگ میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھیلیٹس حصہ لے رہے ہیں، جو 56 وینیوز پر مختلف کھیلوں کے 481 ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے ہنر دکھائیں گے۔
عالمی میڈیا میں افتتاحی تقریب کے شاندار اور حیرت انگیز انعقاد پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، منتظمین نے تقریب میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
بیجنگ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہنگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار تماشائیوں نے مصنوعی ذہانت، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فائر ورکس کے ذریعے چینی ثقافت کا خوب صورت نظارہ دیکھا۔
بیجنگ میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے مختلف کھیلوں میں 262 ایتھلیٹس پر مشتمل دستہ شامل ہے جس میں 137 مرد ایتھلیٹس اور 53 خواتین ایتھلیٹس کے علاوہ ٹیم آفیشلز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے دستے کی قیادت شوٹر غلام مصطفی بشیر اور خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کی۔
19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر ژی جن پنگ کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہ بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ایتھلیٹس کرکٹ، بیڈمنٹن، تیراکی،ہاکی اور ووشو سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
ایشین گیمز کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کئے گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















