Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے پاکستانی شائقین کو ویزے ملیں گے یا نہیں؟ بھارت سے اہم خبر آ گئی

ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے پاکستانی شائقین کو ویزے ملیں گے یا نہیں اس حوالے سے بھارت سے اہم خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے تاہم پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی اندازہ نہیں۔

حکام نے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزہ جارج کر دیے جائیں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزہ جاری کیا جائے گا، اس ورلڈکپ کے لیے بھی 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر ویزے جاری کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سنہ 2016 میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزہ جاری کیے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں