Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت نے معروف کرکٹر کے حق میں فیصلہ سُنا دیا

سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کو سڈنی کی عدالت نے ریپ کے الزام میں ناکامی شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی شکایت کنندہ کی جانب سے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کی وجہ سے عدالت نے کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کو بری کیا۔

Danushka Gunathilaka: Sri Lankan cricketer found not guilty of rape - BBC  News

دانوشکا گنتھیلاکا کو گزشتہ سال نومبر میں ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سریئن کرکٹ ٹیم کے ساتھ سڈنی میں تھے۔

کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا جنہوں نے آٹھ ٹیسٹ سمیت 100 سے زیادہ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے کو ان کی گرفتاری کے بعد مسابقتی کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میری زندگی دوبارہ معمول پر آ گئی ہے، میں اب واپس جا کر کرکٹ کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں