Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنکھوں پر پٹی باندھ کر نو عمر لڑکی نے شطرنج کی بساط ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

10 سالہ لڑکی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر شطرنج کی بساط کو تیزی سے ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ پنیتمالار راجہ شیکر نے آنکھوں پر پٹی باندھ پر شطرنج کی بساط کو ترتیب دے کر سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے والی پنیتمالار راجہ شیکر نے یہ ریکارڈ 45.72 سیکنڈز میں قائم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے شطرنج کی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اس کے والد اس کے کوچ ہیں اور وہ دونوں روزانہ سخت محنت کرتے اور اس کھیل کی پریکٹس کرتے ہیں۔

پنیتمالار راجہ شیکر ملائیشیا کے کڈز گوٹ ٹیلنٹ جیسے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کر چُکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں