Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کی سب سے کھٹی ٹافی کھانے پر خاتون کا حیران کن ردعمل، ویڈیو وائرل

ٹافی، جو کہ ہر عمر کے فرد کو بہت پسند ہوتی ہے اور اس کے الگ الگ ذائقے اسے منفرد بناتے ہیں لیکن ایک ٹافی ایسی بھی ہے جسے دنیا کی سب سے کھٹی ٹافی کا خطاب ملا ہے۔

حال ہی میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی ہے جس میں وہ دنیا کی سب سے کھٹی ٹافی کو چھکنے کا حوصلہ کن عمل سرانجام دیتی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Underrated Hijabi (@underratedhijabi)

ویڈیو کے آغاز میں خاتون کو ’بلیک ڈیتھ‘ نامی ٹافی کا تعارف کرواتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کے بعد وہ پیکٹ پر دی گئی وارننگ پڑھتی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہ 8 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے موزوں نہیں  ہے۔

ویڈیو میں آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی وہ خاتون ’بلیک ڈیتھ‘ کو اپنی زبان پر رکھتی ہیں تو وہ اس کے لئے شدید جسمانی ردعمل کا باعث بنتا ہے جس میں غیر معمولی حرکات اور چیخیں شامل ہوتی ہیں۔

وہ اس احساس کو کچھ اس طرح بیان کرتی ہیں کہ جیسے اس کے گلے کے پچھلے حصے میں ایک چھڑی موجود ہوں۔

بعدازاں وہ پیکٹ سے ایک اور ٹافی آزماتی ہیں اور فوری طور پر اسے تھوک دیتی ہیں۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر  انڈرریٹڈ حجابی نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جسے اب تک  2.3 ملین سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

مسٹر سمز سویٹ شاپ کے ذریعے تیار کردہ یہ میگا سوور ٹافی اپنی تیزابی پرکھ اور لیموں کے ذائقے والی خصوصیت کے لیے مشہور ہے اور اس وائرل ویڈیو کے جواب میں، مسٹر سمز سویٹ نے اس تشہیر کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ “اسے پوسٹ کرنے کا شکریہ! خوشی ہوئی کہ آپ نے ہماری بلیک ڈیتھ کا ‘مزہ’ لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں