Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کا ٹرین میں ڈانس؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو، سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین نے اداکار کے میٹرو میں سفر کرنے اور مسافروں کے ساتھ وقت گزارنے کے متعلق سوالات کئے ہیں۔

یہ ویڈیو دراصل سلمان خان کی نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی ہے جو ان کی طرح نظر آتا ہے اور اسے اداکار کے ہی مقبول گانے ‘عشق دی گلی وچ نو انٹری’ پر ممبئی کی میٹرو میں ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے اور جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گی ہے۔

 

سلمان خان کی طرح نظر آنے والے کو اس شخص کو اداکار کی طرح ڈانس کرتے اور ارد گرد موجود مداحوں کو متاثر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اس شخص کو اپنی پرجوش کارکردگی دکھانے کے لیے کوچ کی سیٹوں کے پار جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو ممبئی کے ایک صفحہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کیا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا: “ممبئی لوکل ٹرین کے اندر سفر کرنا کبھی بھی حیرت کا باعث نہیں بنتا۔”

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اصل سے بہتر قرار دیا ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں