ماہرین فلکیات نے رواں سال کے دسویں مہینے سے متعلق کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔
مستقبل کا احوال جاننا ہم انسانوں کے بس کی بات نہیں لیکن ستاروں کا علم رکھنے والے کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جو کبھی درست تو کبھی غلط ثابت ہوتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے چار ستارے ہیں جن کے لیے یہ ماہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
برج حمل
برج حمل سے متعلق ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ مہینہ ان افراد کے لیے اچھا اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے، جن کے رشتہ داروں سے تعلقات اچھے نہیں، وہ اچھے ہونے کے امکانات ہیں، اس کے علاوہ ہوسکتا ہے کوئی ترقی ان کا اس مہینے انتظار کررہی ہو۔
برج سرطان
وہ افراد جو اپنی فیملی کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، اس مہینے امکان ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔
اس کے علاوہ وہ جس چیز کا کئی دنوں یا مہینوں سے انتظار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے وہ اس ماہ انہیں مل جائے، یہ مہینہ سرطان کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے اچھا ثابت ہوگا۔
برج میزان
اس ماہ یہ افراد اگر اپنی زندگی کو متوازن طریقے سے لے کر چلیں تو یہ ان کے لیے شاندار ماہ ثابت ہوسکتا ہے، کوشش یہ کرنی ہوگی کہ گھر اور کاروباری اور پروفیشنل زندگی الگ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی بھی موقع کو چھوٹا سمجھ کر نہ جانے دیں۔
برج جدی
برج جدی کے افراد کو ہوسکتا ہے وہ خوشخبری مل جائے جس کے انتظار میں وہ ہیں یا کوئی ایسی خواہش پوری ہوجائے جو وہ کب سے چاہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















