Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی ڈانس ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح پریشان ہو گئے

 بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی ڈانس ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہوگئے ہیں۔

سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ ایک سالگرہ کی تقریب میں رقص کر رہے ہیں۔

ٹوئٹرپر سپراسٹار کی یہ ویڈیو ایک صارف نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان خان کافی تھکے تھکے نظر آرہے ہیں، انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

ویڈیو دیکھیں:

اس صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ تھکے ہوئے لگ رہے ہیں یا اپنی اصل عمر کے نظر آرہے ہیں؟ میں امید کرتی ہوں کہ وہ خیریت سے ہوں۔

 گزشتہ دنوں سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ٹائیگر تھری کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس کے  کیپشن میں لکھا کہ ’جب تک ٹائیگر مارا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

واضح رہےکہ ٹائیگر 3 رواں سال دیوالی کے موقع پر دنیا بھر کے تھیٹرزمیں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں