برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر تعلیم گلین کیگن کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد طلبا کے برتاؤ کو بہتر بنانا ہے۔ وقفے کے دوران بھی طلبا موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے طلبا اسکولوں میں تعلیم پر توجہ دیں۔ اس کا مقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالب علموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے اور اس پابندی سے اسکولوں میں طلبا پر محنت کرنے والے اساتذہ کی بھی مدد ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ سے قبل فرانس، اٹلی اور پرتگال بھی اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















