بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے فلم جوان کے ایونٹ میں فلم کے مشہور ڈائیلاگ کو ایک نیا موڑ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں فلم جوان کے ایونٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
فلم جوان کے مشہور ڈائیلاگ ’’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر‘‘ کو ایک خاص ٹوئسٹ دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ بیٹی کی طرف آنکھ اُٹھانے سے پہلے باپ سے بات کر۔
اداکار کے جانب سے لڑکیوں کے لیے تبدیل کیے گئے اس ڈائیلاگ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Beti ki taraf aankh uthaane se pehle baap se baat kar 🔥@iamsrk#Jawan #ShahRukhKhan pic.twitter.com/prhCd1AFS8
— Team Shah Rukh Khan Fan Club (@teamsrkfc) October 3, 2023
فلم جوان کے ایونٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بالی وڈ کے بادشاہ کو مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
جبکہ ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اسٹیج پر اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اس تقریب کے لیے کنگ خان کو سیاہ جیکٹ کے ساتھ گرے ٹی شرٹ اور سیاہ اور سفید اسنیکرز کے ساتھ میچنگ پینٹ پہنے دیکھا گیا۔
اس فلم میں شاہ رخ خان سمیت تامل اداکارہ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
واضح رہے ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان نے 1000 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر کے باکس آفس پر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















