عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے کوئی غرض نہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماء عطاء تارڑ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں واحد امید کی کرن نواز شریف ہے، نواز شریف پہلے بھی اپنی بیٹی کیساتھ واپس آئے اور بےگناہ ہوتے ہوئے بھی نواز شریف نے گرفتاری دی۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے کوئی غرض نہیں جبکہ نواز شریف کو ملک سے اندھیرے ختم کرنے ، بیروزگاری ختم کرنے اور پاکستان کو ایک بار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے سے غرض ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہلم اکیس اکتوبر کو تمام کارکنان چار بجے تک لاہور پہنچ جائیں، اکیس اکتوبر نواز شریف کا دن ہے اور وہ ہی خطاب کریں گے۔
لیگی رہنماء عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جتنی محبت جی۔ٹی۔روڈ سے ملی ہے کہیں سے نہیں ملی، 21 اکتوبر ہماری الیکشن کمپین ہے اور اسی دن فیصلہ بھی ہو جائیے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















