Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

آئی سی سی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارتی شہر چنئی میں ہونے والے ورلڈکپ کے بڑے معرکے میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر اسپنرز کے خلاف بے بس دکھائی دیا جب کہ مڈل آرڈر بھی مکمل طور پر ناکام رہا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے 200 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ابتدائی تین بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ایشان کیشان، کپتان روہت شرما اور شریش ایئر 0 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی صرف 2 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نہ صرف 150 رنز کی شراکت مکمل کی بلکہ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے مچل مارش تیسرے ہی اوور میں جسپرت بمرا کا شکار ہوگئے جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور وارنر نے اسکور بورڈ کو 74 تک پہنچایا تاہم وارنر بھی 41 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے بھارتی اسپنرز کے خلاف تھوڑی بہت مزاحمت دکھائی تاہم اسمتھ کے 46 رنز پر آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔ مارنش لبوشین 27، گلین میکسویل 15، الیکس کیرے 0 اور کیمرون گرین 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے راویندرا جڈیجا نے 3، کدیب یادو، جسپریت بمرا نے 2،2 روی چندر ایشون، محمد سراج اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں