Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے ورلڈکپ ادھورا چھوڑ کر جانے کی اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے ورلڈکپ ادھورا چھوڑ کر جانے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس حفاظتی اقدام کی بناء پر بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب عباس پر بھارت میں دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا۔ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور خاندان کے مشورے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ کے مطابق بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس کے خلاف کیس کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست 4 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے زینب عباس پر 9 سال قبل ہندو مخالف ٹوئٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں