آج سوشل میڈیا کی بدولت، صارفین بہت سی مشہور شخصیت سے مشابہت رکھنے والے افراد سے ملتے ہیں جو کہ دور دراز مقامات پر بالکل مختلف کام کررہے ہوتے ہیں۔
حال ہی میں ایک قلفی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
View this post on Instagram
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلفی فروش سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتا ہے۔
ویڈیو میں قلفی فروش کو اپنی مسحور کن آواز میں گاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جیسے وہ کوئی میوزک آرٹسٹ ہوں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے قلفی فروش کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے۔ اسے مقامی لوگ ‘چاچا بگا’ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
اس قلفی فروش کی ایک اور ویڈیو پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
Wah. Qulfi walay bhai, Kya baat ha کھاۓ بغیر مزا آ گیا pic.twitter.com/YJeimzhboJ
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 10, 2021
ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے اس قلفی فروش کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور مزاحیہ ردعمل کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















