Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانسیسی فٹبال اسٹار کریم بینزیما کا غزہ کی حمایت میں بیان

مشہور فرانسیسی فٹبال اسٹار کریم بینزیما  نے غزہ کی حمایت میں  بیان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر)  پر جاری پیغام میں  سعودی الاتحاد کلب کے فرانسیسی اسٹار کریم بینزیما نے غزہ پٹی کے باشندوں کی حمایت میں  بات کی۔

کریم بینزیما نے اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ کے باشندے اسرائیل کی بمباری کا ہدف بن رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں غزہ کے ان باشندوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔

واضح رہے کہ  غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی  ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب  امریکی صدر  جو بائیڈن نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی  قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ  حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے لیکن   غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ بڑی غلطی ہوگی۔

جو بائیڈن  نے مزید کہا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں