پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کریں گے۔
امام الحق اس وقت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق امام الحق ورلڈکپ مکمل ہونے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں جبکہ تقریبات کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہیں۔
امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا۔
قومی کرکٹر کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی جبکہ نکاح 25 نومبر کو ہوگا۔
امام الحق کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















