Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ؛ سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلی ٹیم باہر ہوگئی

بنگلادیش کی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

ورلڈکپ کا 28واں میچ نیدرلینڈز اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا جس میں فتح نیدرلینڈز کے نام رہی۔

ورلڈکپ میں بنگلادیش اب تک 5 میچز میں شکست کھاچکی ہے اور ان کا رن ریٹ بھی بدترین ہے جب کہ آج کی شکست کے بعد بنگلادیش کی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور مقررہ اوورز میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جب کہ نیدر لینڈز نے ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں