Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیونس کی ٹینس کھلاڑی میچ جیت کر غزہ کی صورتحال پر آب دیدہ ہوگئیں

تیونس کی ٹینس کھلاڑی میچ جیت کر غزہ  کی صورتحال پر آب دیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  تیونس کی 27 سالہ ٹینس کھلاڑی انس جابر  میچ جیتنے کے بعد جشن منانے کے بجائے رو پڑیں۔

 انس جابر میچ کے بعد غزہ میں صدمے سے دو چار بچوں پر بات کرتے  ہوئے  آب دیدہ ہوگئیں۔

انس جابر کا کہنا تھا کہ میں جیت کی خوشی نہیں منا سکتی کیونکہ غزہ میں معصوم بچے مررہے ہیں۔

تیونس کی ٹینس کھلاڑی نے اپنی میچ فیس فلسطینی لوگوں کے  لیے وقف کر دی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کھلے عام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے جس میں بڑی تعداد میں بچے شہید ہورہے ہیں۔

غزہ میں  مجموعی طور پر  شہید  ہونے والے بچوں کی تعداد تین ہزار سے  تجاوز کرگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر  10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے  اور ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس تنازع میں غزہ میں جاری اسرائیلی  بربریت میں  بچوں اور خواتین سمیت  8805  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں