ویسٹ انڈیز کے معروف کھلاڑی سنیل نارائن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹر سنیل نارائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
جاری کردہ بیان میں سنیل نارائن نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر فیملی اور والد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ میں انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کے لیے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 4 برس قبل ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















