Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان   نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے 2 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں  کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان 2 طلائی،  ایک چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ  قازقستان کی ٹیم  ایک طلائی اور 4 چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

چیمپئن شپ کے خواتین مقابلوں میں قازقستان 4 طلائی،  ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے ،  برطانیہ  ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے  جبکہ  ایران  ایک طلائی اور  ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

پانچویں  کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ  ایونٹ کے آخری دن چار مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔

مردوں کے 58 کلوگرام کے فائنل میں قازقستان کے زاووخیرخون اسلاموف  نے سربیا کے لیو کورنیف کو  1-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

عراق کے محمد ندیم نے کانسی کا تمغہ جیتا  جبکہ  قازقستان کے سمیخون نے چوتھا کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی 80 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں کوریا کے جیون وو سیو نے سربیا کے رستم اوڈینیف کو 0-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا ۔

عراق کے سیف طاہر حبیب نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ  چوتھا تمغہ پاکستان کے مظہر عباس نے جیتا۔

خواتین کی  62 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں سربیا کی نادجا ساوکپوک نے پاکستان کی زویا صابر کو 1-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

پاکستان کی سارہ رحمان اور ہاجرہ شکیل نے بالترتیب کانسی اور چوتھا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کی 73 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں قازقستان کی کینسل ڈینیز نے پاکستان کی منیشا علی کو 0-2 سے شکست دی ۔  پاکستان کی حرا خان نے کانسی اور نصرت ممتاز نے چوتھا کانسی کا تمغہ جیتا۔

چیمپئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں ایشین تائیکوانڈو یونین کے صدر پروفیسر کیو سیوک لی اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان شریک  ہوئے۔

پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن، نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاو نے  بھی خصوصی شرکت کی ۔

چیمپئن شپ کے ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ کوک ہیون جنگ اور سی ای او عمر سعید نے انعامات تقسیم  کیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں