Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: انگلینڈ اور نیدرلینڈز ایونٹ سے باہر لیکن چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کی جنگ

انگلینڈ اور نیدرلینڈز ورلڈکپ 2023 سے  تو باہر  ہوگئے لیکن چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کی جنگ ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے چالیسویں میچ میں آج  انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں پونے میں مدمقابل آئیں گی۔

انگلینڈ  چیمپئنز ٹرافی سے محروم نہیں ہونا چاہے گا جبکہ نیدرلینڈز کرکٹ کے لیے یہ زندگی بدل دینے والا ایونٹ ہو سکتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو نیدرلینڈز چار پوائنٹس کے ساتھ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ایک پوزیشن (نویں ) اوپر  ہے جبکہ انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔

دونوں ٹیموں کے دو دو میچز باقی ہیں اور یوں دونوں کے ٹاپ آٹھ ٹیموں میں شامل ہوکر چیمپئنز ٹرافی میں رسائی  کے امکانات ابھی برقرار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں