Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ 2023، سیمی فائنلز کی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگی

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ  کپ 2023 کے سیمی فائنلز کی ٹکٹس مختلف واٹس ایپ گروپس میں فروخت کے اشتہارات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد بھارتی پولیس بھی حرکت میں آ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی شہر کے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے سیمی فائنل کی ٹکٹس 25 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

Kolkata Man Arrested for Selling ICC World Cup 2023 Tickets in Black Worth  Rs 2500 at Rs. 11,000 each | Kolkata News, Times Now

ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹس کی بلیک میں ملوث مبینہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے سیمی فائنل سے قبل ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے آکاش کوٹھاری نامی شخص کو کوٹھاری ملاڈ میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلا ٹکراؤ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہو گا، جبکہ دوسری سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں