آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت سے فائنل میچ سے قبل سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا ٹریک ریکارڈ بھارت کے خلاف اچھا ہے۔
سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ایک بہت بڑا اسٹیج ہے، موجودہ ٹیم کے کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ کپ فائنل کھیل چکے۔
ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔
آسٹریلیا کے سابق اوپنر اورپاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا نے سیمی فائنل بہترین انداز سے کھیلا، آسٹریلیا حال ہی میں بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ہرا چکا ہے۔


















