Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل ہوگئے۔ وہ 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شعیب ملک نے گزشتہ روز قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور اہم سنگ میل عبور کیا۔

پاکستانی آل راؤنڈر یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں، شعیب ملک نے 482 اننگز میں ایک ہزار چوکے مکمل کیے ہیں۔

علاوہ ازیں شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 400 چھکے بھی مکمل کرلیے، وہ چار سو چھکے لگانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرچکےہیں، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، ان سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سنگ میل عبور کیا تھا۔

متعلقہ خبریں