Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کرکٹر پر بڑی پابندی عائد

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا پر بڑی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا پر 2 میچز کی پابندی کے ساتھ 50 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔ اس دوران سکندر رضا آئرش گیند باز سے الجھ پڑے۔

زمبابوین کپتان سکندر رضا پر 2 میچز کیلئے پابندی، آئی سی سی کا 50 فیصد جرمانہ

جب سکندر رضا نے آئرش باؤلر سے کوئی بات کہی، اتنے میں ایک اور آئرش کھلاڑی نے جملہ کسا، اس جملے سے زمبابوین کپتان مزید غصے میں آگئے اور تیزی سے بیٹ کو لہراتے ہوئے آگے بڑھے جس پر امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

میچ کے اختتام پر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سکندر رضا کے رویے کو دیکھتے ہوئے ان پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا اور 2 میچز کیلئے معطل کردیا۔

مخالف ٹیم کے کھلاڑی کیمفر اور جوش لٹل پر بھی غیر مناسب رویے پر 15، 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ایک پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں