جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے 14ویں اور 57 ویں منٹ میں عبدالقیوم نے فیلڈ گول، 34 ویں منٹ میں عمر مصطفی نے فیلڈ گول، 48ویں منٹ میں احتشام اسلم نے فیلڈ گول جب کہ کھیل کے آخری منٹ میں محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمبیل نے تین گول اسکور کرکے ہیٹرک کی جب کہ ناتھن اور بروڈی دو دو گول اسکور کرکے آسٹریلیا کو 5-7 سے فتح دلائی۔
اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف نواز کھوکھر، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی، انٹرنیشنل محمد علی، انٹرنیشنل محمد آصف خان جب کہ فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے۔


















