جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ایونٹ میں آٹھویں پوزیشن پر اختتام پزیر ہوا۔
ارجنٹینا نے پاکستان کو چھ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
FIH Hockey Men's Junior World Cup 2023 Kuala Lumpur, Malaysia
Full Time Results (7th/8th Place)#RisingStars #JWCMalaysia2023 pic.twitter.com/GtERhSRFu8
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) December 16, 2023
پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی گول اسکور نہ کرسکا۔
جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا فائنل آج جرمنی اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا۔
بھارت اور اسپین برونز میڈل کے میچ میں مدمقابل آئیں گے۔


















